سینیٹ الیکشن میں نااہلی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنما عدالت پہنچ گئے

کراچی(آئی این پی ) پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنما ئو ں نے سینیٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا، سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں ۔پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو

نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔۔۔۔پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،ن لیگ کی طر ف سے متبادل امیدوار کون ہو گا؟لاہور(آئی این پی ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی، آٹا چوری کرنیوالوں نے 20 پریذائیڈنگ افسران کو اغوا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا، عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا ان کا کھیل بن چکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، پارٹی فیصلہ کرے گی کون سینیٹ الیکشن میں جائے گا، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی، دوسری امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ کو 45 لاکھ شریف خاندان کو دینے پڑے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں