پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ن لیگ کی طر ف سے متبادل امیدوار کون ہو گا؟

لاہور(آئی این پی ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی، آٹا چوری کرنیوالوں نے 20 پریذائیڈنگ افسران کو اغوا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا، عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا ان

کا کھیل بن چکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، پارٹی فیصلہ کرے گی کون سینیٹ الیکشن میں جائے گا، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی، دوسری امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ کو 45 لاکھ شریف خاندان کو دینے پڑے۔۔۔۔۔کرپشن کی فرنچائز کن ادوار میں قائم کی گئیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیالاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میںکرپشن کی فرنچائززکو فروغ دیا لیکن موجودہ حکومت نے ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والے کرپشن کے کاروبار کو بند کرایا، مافیاز اور اسٹیٹس کو کی حامل قوتیں کرپشن کی بھل صفائی میں رکاوٹ ہیں لیکن ان کی مزاحمت کو کچل دیا جائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے نظام کو اس قدر مضبوط کیا کہ اس نے معاشرے میں ہر جگہ اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پر عزم ہیںاسی لئے مافیاز کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب ہونے پر بھی شکست مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی ،’’ تجربہ کاروں ‘‘ نے ڈسکہ میں جو کھیل کھیلا اس کے حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور ایک بار پھر ان کے چہرے کا نقاب اترے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close