اشارہ مل گیا؟ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنان کو نئے انتخابات کی تیاری کا حکم جاری کر دیا

لندن (پی این آئی) نواز شریف نے کارکنوں کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لندن سے اپنے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔نواز شریف نے اپنی جماعت کے کارکنوں کو نئے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی، کچھ کہا نہیں جا سکتا، شاید اگلے چند ماہ میں انتخابات ہو جائیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے کیے گئے اس سوال کے جواب میں کہی، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ 2021 یا 2020 کس سال کو انتخابات کا سال دیکھتے ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں ورکرز نے ووٹ چوری پکڑی اور ورکرز ہی 2018 کی چوری بھی پکڑ لیں گے۔این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے واقعے نے 2018 کے الیکشن میں ووٹ چوری کے تمام منصوبوں کو بے نقاب کر دیا۔2018 میں بھی دو دن تک نتائج نہیں آئے تھے، نتائج میں تاخیر ہو جائیں تو جان لو کہ گڑبڑ ہورہی ہے اور نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں۔ نواز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہ کرسکیں۔ یہاں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے نتائج جاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 25 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹ میں 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مشکوک قرار دے کر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close