لیاری والوں کو غنڈہ کیوں کہا؟ فیاض الحسن چوہان معافی مانگیں، پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر نے مطالبہ کر دیا

کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب ایم این اے شکور شاد نے اپنے ہی پارٹی کے پنجاب سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا،اپنے ویڈیو پیغام میں شکور شاد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے میں میڈیا پر لیاری والوں کو

نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کرتا ہوں اپنے اس غیر زمہ دارانہ بیان پر لیاری کی عوام سے فی الفور معافی مانگیں،شکور شاد نے کہا ہے کہ لیاری میں کوئی گینگ وار نہیں یہاں کے 99 عشاریہ 99 فیصد لوگ شریف ہیں جن کی شرح کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے، لیاری کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے غنڈوں کو لیاری کے عوام سے جوڑنا قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر معافی مانگیں۔۔۔۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لے سکتے، کتنے اراکین اسمبلی بک چکے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئیاسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی زیر گردش خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا ناممکن ہے ، ان حالات میں جب مہنگائی عروج پر ہے اور حکومت کوئی بہت بہتر کام نہیں کر سکی، اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 میں سے 6 لوگ بہت بڑا بیگ لے چکے ہیں۔ ایک بندہ دبئی سے چلا اور کراچی اُترا، اُس سے قبل اُس کا لندن میں رابطہ ہوا۔ جب نوٹ لیتے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیں اور کارروائی نہ ہو ، وہ لوگ سینیٹ میں بیٹھے ہوں تو دیکھا دیکھی اور سینیٹرز

بکیں گے۔ 14 لوگوں کا مطلب ہے کہ اگر یہ لوگ واقعی عمران خان سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے یہ لوگ پی ڈی ایم چلے گئے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی آ سکتی ہے لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔لیکن یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پشاور میں چودہ لوگ کیوں غیر حاضر تھے۔ وزیراعظم عمران خان اکیلا شخص ہے جو محنت کر رہا ہے اور یہ خود پرویز خٹک نے تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریوں کے نہیں بینکوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں۔ سینیٹ کا الیکشن سر پر ہے اور لاہور میں ایک بندہ بڑے بڑے بیگز لے کر بیٹھا ہوا ہے اور جنوبی پنجاب سے تین ایم پی ایز آئیں گے۔انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج غیر جانبدار ہے جبکہ دوسری جانب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ فوج جانبدار ہے ، ان کے آپس میں ہی اختلافات ہیں۔ کیا مریم نواز یوسف رضا گیلانی کے اس بیان کی تردید کریں گی ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close