شہباز گل نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو نیب زدہ قرار دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے سینیٹ کے ٹکٹ بیچنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (لیاقت جتوئی) خود نیب زدہ ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے

پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے،لیاقت جتوی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، ورنہ پارٹی ایکشن لے گی۔شہباز گل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔ وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پر اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، صدر مملکت نے یقین دہانی کرا دیاسلام آباد(پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے، سینیٹ الیکشن کے نتائج پر قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے ،سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا، وزیراعظم نے کہا تو نیشنل ڈائیلاگ ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ لوگ ججز کے ریمارکس کودیکھ کر رائے قائم کی جاتی ہے، مگر ایسا ہوتا نہیں ہے، ججز ریمارکس بات اگلوانے کیلئے بھی دیتے ہیں، امید ہے عدالت اوپن بیلٹ سے متعلق آئین و قانون کے مطابق درست فیصلہ دے گی۔اگر حکومت اس معاملے پر کلیئر ہوتی تو سپریم کورٹ سے تشریح نہ مانگتی۔ انہوں نے کہا کہ فرض کرو خفیہ بیلٹ ہے تو پارٹی سے ہٹ کر بھی ووٹ دیں گے، اگر اوپن بیلٹ ہے تو پارٹی کے مطابق ووٹ دیں گے، سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں

کہوں گا،میرا خیال ہے کہ سینیٹ میں حفیظ شیخ کے نمبر کم نہیں ہوں گے، لیکن یہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا۔عمران خان سے بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہے، لیکن وہ میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین کے تحت کسی بھی ایشو پر اپنی حکومت کو تحلیل کرسکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوگا، وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے، سینیٹ الیکشن کے نتائج پر قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔اگر اوپن بیلٹ ہوتو پھر پتا بھی چلے گا کہ کس کی نمائندگی زیادہ ہے لیکن سیکرٹ بیلٹ پر ایسا نہیں ہوتا۔عارف علوی نے کہا کہ جب سے کھیلوں میں ہاکی، اسکوائش ، اور کبڈی بھی نہیں رہا، اب نیشنل کھیل میں کرکٹ رہ گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ اگلے سال گواد ر میں پی سی ایل میچ بھی کروایا جائے، کیونکہ وہاں پر بڑا پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی کیلئے وفاداری اپنی جگہ قائم ہے، جہانگیرترین شوگر کمیشن کیس میں الزامات کا سامنا کررہے ہیں، عمران خان آج بھی جہانگیرترین کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close