وزیراعظم عمران خان نےاپنے ہی اراکین اسمبلی کی سخت نگرانی کا حکم جاری کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی مظہر اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 11، 12 ایسے اراکین اسمبلی ایسے ہیں جن پر شک ہے، اسی لیے عمران خان نے نگرانی کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کا 12

اراکین قومی اسمبلی پر شک ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے جااسوس چھوڑ رکھے ہیں ۔اگر ان کو اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر اعتماد ہے تو ان کی نگرانی کروانے کا کیا مقصد ہے ۔ اس وقت اراکین اسمبلی کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود تحریک انصاف نروس لگ رہی ہے ۔ یہ آپسی اختلافات کا شکار ہیں ، اب یہ اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ آئندہ وقت حکومت کے لیے مزید مشکل آنے والا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تمام ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی کی جائے، ارکان اسمبلی ہر لالچ کو ٹھکرا کرصرف پارٹی نظریے کو ووٹ دیں، ہماری سیاست کا اصل محور عوام ہیں،سیاست کو پیسا بنانے والوں کی حالت نشان عبرت ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ہمارا ووٹ وزیراعظم کے نظریے کیلئے ہوگا۔ ووٹ چاہے سینیٹ کیلئے ہو یا دیگرانتخاب کیلئے وزیراعظم کی امانت ہے۔اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں15سے زائد ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔ ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے پشاور میں گورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔ الیکشن میں باقاعدگی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close