اپنی ہی جماعت پر سینیٹ کا ٹکٹ 35کروڑ میں فروخت کرنے کا الزام، سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کیلئے نامزد امیدوار سیف اللہ ابڑو نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج لیاقت جتوئی نے مجھ پر بے بنیاد

الزامات لگائے ہیں ۔انہوں نے لیاقت جتوئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی! اپنے بیہودہ الزام کو ثابت کرنا ہوگا۔خان بہادر! آپ نے کہا ہے کہ 35 کروڑ دے کر سینیٹ ٹکٹ لیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتنے دنوں سے آپ لوگ میرے خلاف لابنگ کررہے ہیں ۔ آپ کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں ، اب ملاقات عدالت میں ہو گی ۔ خان بہادر آپ کو اخلاقیات کا پتہ ہی نہیں ہے ، آپ نے جو الزامات لگائے عدالت میں جواب دینا پڑے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close