حلیم عادل شیخ کےکمرے باہر پولیس کیوں ہے ؟ اسپیکر سندھ اسمبلی نے انکشاف کر دیا

کراچی (آئی این پی) سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر شپ سے ہٹانے کی سوچ نہیں رکھتا،حلیم عادل کے روم کے باہر اگر پولیس ہے تو وہ سیکیورٹی کیلئے ہوگی،منگل کے روز اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حلیم عادل کے پروڈکشن آرڈر

کرنے کا کہا ہے ، اپوزیشن کی درخواست قانون کے مطابق دیکھیں گے ، سینٹ الیکشن فول پروف طریقے سے کرانا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کے ارکان آئے تھے ، انہوں نے شکایت کی تھی مجھے ابھی ان کی درخواست ملی ہے ہم نے تو کئی سال سفر کیاہے ، یہی سی آئی اے سینٹر تھا جہاں زرداری صاحب اور میں ساتھ تھے، میں نے الیکشن سی آئی اے سینٹر سے لڑا ہے یہ جمہوریت میں پارٹ آف پراسس ہوتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں سراج درانی نے کہا کہ اگر حلیم عادل کے روم کے باہر پولیس موجود ہے تو سیکیورٹی کیلئے ہوگی، حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر شپ سے ہٹانے کی سوچ نہیں رکھتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close