ملک بھر میں 9 ، جنوری کو بلیک آؤٹ کیوں ہوا تھا؟ کس گرڈ سٹیشن پر کس کی غلطی تھی؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں پاور بریک ڈاون کے حوالے سے کہا ہے کہ گدو پاوراسٹیشن میں انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا، جس کے باعث مکمل بلیک آوٹ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے 9 جنوری کے پاور

بریک ڈاون سے متعلق رپورٹ پبلک کردی ، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 9جنوری کو پاور ٹرپ اور بریک ڈان سے ملک بھر میں بجلی متاثرہوئی، گدو پاور اسٹیشن میں رات 11:41 پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا گدو پاور اسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا، ایک غلطی سے گدو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا، جس سے مکمل بلیک آوٹ ہوا۔ نیپرا کی جانب سے رپورٹ میں منیجمنٹ کے علاوہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بہتری نہ کرنے کے ذمہ داران کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، این ٹی ڈی سی سسٹم میں جوایکشن لئے جانے تھے نہیں لئے گئے، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بلیک آوٹ ہوا۔ نیپرا نے سفارشات میں کہا ہے کہ توانائی کی بچت کے جامع اسٹیڈی کی جانی چاہئے، مستقبل میں بریک ڈاون اور بلیک آٹ سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگرپاور پلانٹ احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ سفارشات کے مطابق ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتر بنایا جائے، پاور ہاسز ،گریٹ اسٹیشنز کے آپریشنز پیشگی اطلاعات پر کئے جائیں اور ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں