عمران خان استعفیٰ دیں گے، اعتماد کا ووٹ لیں گے یا اسمبلیاں تحلیل کردیں گے؟ حفیظ شیخ کی ہار وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا ٹیسٹ ہو گا

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ ہار گئے تو عمران خان کیلئے بہت بڑا ٹیسٹ شروع ہوجائے گا ،عمران خان استعفیٰ دیں گے، اعتماد کا ووٹ لیں گے یا سمبلیاں تحلیل کردیں گے؟گیلانی کی جیت حکومت کیلئے بہت بڑا امتحان ہوگا۔انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ سینیٹ الیکشن بہت اہم

ہے ، حکومت کیلئے بڑا ایشویوسف رضا گیلانی کا الیکشن لڑنا ہے، یوسف رضا گیلانی ہارے یا جیتے، لیکن الیکشن گرم ہوگیا ہے، کیونکہ حکومت کو لگتا ہے یوسف رضا گیلانی کوئی اپ سیٹ کرسکتا ہے، خسرو بختیار اور کچھ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کو ہرا دیں گے، جبکہ طارق بشیر چیمہ نے عمران خان کو کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو ہلکا نہ لیں، وہ اپ سیٹ کرسکتے ہیں، جس پرکابینہ میٹنگ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کرکٹ میں بھی مقابلہ کیا، کبھی اپنے مخالف کو آسان نہیں لینا چاہیے۔اگر یوسف رضا گیلانی جیت اور حفیظ شیخ ہار گئے تو حکومت کیلئے بڑا ٹیسٹ شروع ہوجائے گا، کیا عمران خان استعفیٰ دیتے ہیں، اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں یا سمبلیاں تحلیل کرتے ہیں۔ عمران خان کیلئے یہ بہت بڑا امتحان ہے، اب جہانگیرترین کاذکر شروع ہوگیا ہے کہ حفیظ شیخ نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم مقابلہ کریں گے۔یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری یوسف رضا گیلانی کیلئے متحرک ہیں لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کسی صورت عمران خان کی حکومت نہیں گرنے دیں گے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آصف زرداری شاید پریشر بنا کر فائدہ اٹھائیں گے۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کوسینیٹر بنایا جائے پھر چیئرمین سینیٹ یا صدر مملکت بھی بنایا جاسکتا ہے۔آصف زرداری یوسف رضاگیلانی کو ان کی نااہلی پر ان پر نوازنا چاہتے ہیں،کیا آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ سے فیور کیلئے گیلانی کارڈ استعمال کررہے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں