لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کو 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کو 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دوبارہ کروانے کی درخواست دینے کی ہدایت
کردی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’ ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے جدوجہد کی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج جاری کرنے سے پہلے ری پولنگ کی کوئی قانونی مجبوری نہیں ہے ، میں پی ٹی آئی کے ہمارے امیدوار سے درخواست کروں گا کہ وہ 20 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس لیے کہا ہے کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہم سینیٹ میں بھی اوپن بیلٹ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بدقسمتی سے دوسروں میں اس عزم کا فقدان ہے، جب ہم چاہتے تھے کہ 2013 کے انتخابات کے بعد 4 حلقے کھولے جائیں تو اس میں ہمیں دو سال لگے۔‘‘واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ این اے 75ضمنی الیکشن میں 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج روکنے کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کل سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن سماعت کے بعد انتخابی نتائج جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج روکنے کا معاملے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کل صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ اآفیسر کو طلب کرلیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر تحقیقاتی رپورٹ پر اپنا بیان دیں گے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی انتخابی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمشین سماعت کے بعد انتخابی نتائج جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں