سینیٹ الیکشن سےپہلے ہی ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، قومی اسمبلی سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ

سرگودھا(پی این آئی)سینیٹ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کی طبیعت خراب تھی جس پر انہوں نے

کورونا ٹیسٹ کرایا،ٹیسٹ رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،محسن رانجھا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اورعوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں فتح دلوانے کا عہد کر لیا سابق صدر آصف علی زردادی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کا عہد کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی۔ اس مقصدکیلئے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلی سطح کا رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کامیاب کرانے کا عہد کیا۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے کراچی پہنچ گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی منظور ہوتے ہی مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی جلد ہی اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close