پشاور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں 15 سے زائد ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے،غیرحاضر ارکان میں 2 سابق صوبائی وزراء ، مشیر اور معاون خصوصی بھی شامل ہیں، غیرحاضر ارکان مصروفیات اور بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
کی زیرصدارت پشاور میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاون خصوصی ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کی زیرصدارت اجلاس میں15سے زائد ارکان غیرحاضر رہے، ان میں2سابق وزراء بھی غیرحاضر رہے۔ان کے بارے کہا جارہا ہے یہ ارکان اسمبلی بعض وجوہات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ووٹ دیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے گورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔الیکشن میں باقاعدگی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل محور عوام ہیں،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کیلئے استعمال کیا، ان لوگوں نے ہرجگہ پیسا استعمال کیا اب ان کی حالت نشان عبرت ہے،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں پیسا عوام کی خدمت کی بجائے پیسا چوری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہرنعمت سے نوازا ہے ، جس معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجائیں وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، عدالت کا فیصلہ
جو بھی ہو، قبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکو نامزد کرے گی اس امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔اسی طرح تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بھی سینیٹ انتخابات جیتنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے، پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں متعدد کابینہ اراکین غیر حاضر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں