اسلام آباد (این این آئی)53 فیصد پاکستانی تاجروں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے 400 سے زائد کاروباری شعبوں کی آرا پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی۔سروے کے دوران 53 فیصد تاجروں کی رائے
تھی کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے ، 22 فیصد نے خرید و فروخت میں اضافہ ہونیکا بتایا۔ خرید و فروخت میں کمی کی سب سے زیادہ شکایت 56 فیصد مصنوعات بنانے والوں نے کی۔سروے میں شامل 39 فیصد کاروباری طبقوں نے پہلے سے کم ملازمین کیکام کرنیکا بھی کہا ، 16فیصد نے زیادہ ملازمین کے کام کرنے کا بتایا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں