اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے این اے 75 کے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کومنگل کو اسلام آباد طلب کرلیا جہاں چیف الیکشن کمشنر این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق سماعت کریں گے اور اس دوران تحقیقاتی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ریٹرننگ
افسرکی تحقیقاتی رپورٹ سیل شدہ لفافے میں چیف الیکشن کمشنر کوبھجوادی گئی ہے ، فارم 45 پر ابتدائی اورریٹرننگ افسر کو موصول نتائج فرق سے متعلق علم نہیں۔ڈپٹی ریٹرننگ افسر نے رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمشنر پنجاب کو بھیج دی جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمشنرپنجاب کو رات ڈھائی بجے نتائج نہ ملنے کی اطلاع دی گئی جس میں 360میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح 6 بجے پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران مع پولنگ ریکارڈ واپس پہنچے تھے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جن 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے ان کے نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ہے۔۔۔۔پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیے، بولیاں لگ رہی ہیں، بڑا الزام عائداسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں رضا ربانی نے بینظیر کے میثاق جمہوریت کے مخالف موقف اپنایا،دو پارٹیوں کی کرپشن سیاست میں خریدو فروخت کیلئے استعمال ہو رہی ہے،پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیے، پیسے کے زور پرآنے والاعوام کا حقیقی نمائندہ نہیں ہو سکتا،بولیاں لگ رہی ہیں،عوام کو ملک اور جمہوریت کیلئے بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہماری پارٹی
نے 2013 میں بھی بہت جد جہد کی، آج کی پروسیڈنگ پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا ووٹ کو خفیہ ہونا چاہیے، رضا ربانی میثاق جمہوریت کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رضا ربانی نے بینظیر بھٹو کے معاہدے کو ڈس آن کرلیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے یوسف گیلانی کی جیت کا دعویٰ کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی نے خزانے کا دروازہ کھول لیا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بولیاں لگا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بڑی جدوجہد ہے،ذولفقار علی بھٹو سے بینظیر تک جان کی قربانی دی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن میں شفافیت کی مخالفت کر رہی ہے، ضمنی الیکشن جو پارٹیاں جیتی وہ انہی کی سیٹیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں میری اولاد عمران خان جیسی بنے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے اپنے 20 ممبران کو بکنے پر باہر نکالا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں