پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیے، بولیاں لگ رہی ہیں، بڑا الزام عائد

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں رضا ربانی نے بینظیر کے میثاق جمہوریت کے مخالف موقف اپنایا،دو پارٹیوں کی کرپشن سیاست میں خریدو فروخت کیلئے استعمال ہو رہی ہے،پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیے، پیسے کے زور پرآنے والا

عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں ہو سکتا،بولیاں لگ رہی ہیں،عوام کو ملک اور جمہوریت کیلئے بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہماری پارٹی نے 2013 میں بھی بہت جد جہد کی، آج کی پروسیڈنگ پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا ووٹ کو خفیہ ہونا چاہیے، رضا ربانی میثاق جمہوریت کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رضا ربانی نے بینظیر بھٹو کے معاہدے کو ڈس آن کرلیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے یوسف گیلانی کی جیت کا دعویٰ کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی نے خزانے کا دروازہ کھول لیا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بولیاں لگا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے بڑی جدوجہد ہے،ذولفقار علی بھٹو سے بینظیر تک جان کی قربانی دی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن میں شفافیت کی مخالفت کر رہی ہے، ضمنی الیکشن جو پارٹیاں جیتی وہ انہی کی سیٹیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں میری اولاد عمران خان جیسی بنے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے اپنے 20 ممبران کو بکنے پر باہر نکالا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close