وفاقی وزیر اسد عمر نے ’پارری گرل‘ کو مستقبل کی سیاستدان قرار دے دیا

کراچی (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے ’پارری گرل‘ دنانیر مبین کو مستقبل کی سیاست دان قرار دیا ہے۔گزشتہ روز اسد عمر اور دنانیر نے کرکٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان نے دنانیر سے سوال کیا کہ ’آپ کو کرکٹ کا شوق ہے

اور خاص کر پی ایس ایل میں کتنی دلچسپی ہے؟‘جس پر ’پارری گرل‘ نے جواب دیا کہ ’مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آرہی ہوں‘ ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دنیانیر نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بیٹنگ بالنگ سے زیادہ پسند ہے‘۔میزبان نے ’پارری گرل‘ سے پوچھا کہ آپ آؤٹ ہونے پر شکست تسلیم کر لیتی ہیں یا بلا لے کر بھاگ جاتی ہیں؟ جواباً دنانیر کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی‘ ۔دنانیر کے اس جواب پر وفاقی ویزر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’دنانیر کا مستقبل سیاست میں ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close