پریزائیڈنگ افسر کا ویڈیو بیان ،پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پریزائیڈنگ افسر کا ویڈیو بیان ،پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کے وضاحتی بیان میں پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر

کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے حلقہ پی پی 51میں بطور پرائزئڈنگ آفیسر ڈیوٹی کرنے والے لیاقت علی بھٹہ نے بالآخر خاموشی توڑی دی ۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انہوںنے کہا ہے کہ مجھے اسلحے کی نوک پر اغواء کیا گیا اور جانے سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن میں کچھ شر پسند عناصر پورا دن تنگ کرتے رہے پولنگ ختم ہونے کے بعد جب وہ ووٹوںکا تھیلا جمع کروانے جارہے تھے تو کچھ افراد انہیں اسلحے کی نوک پر اغواء کر لیا انہوں نے میری ویڈیو بنائی اور اگر انکا کہا ما ن لیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ورنہ گولی مار دی جائے گی بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ اگر نہ مانے تو گولی ماردو۔ لیاقت علی بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ میری وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ دیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close