ن لیگ نے الیکشن جیتنے کے لیے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک کا نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے دعوی کیا کہ کوئی بھی مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت لے کر الیکشن کمیشن جائوں گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں برابر کا شریک ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی کے 63 میں الیکشن دھاندلی سے جیتا گیا جس کے ثبوت مل گئے ہیں۔ پرویز خٹک نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے الیکشن جیتنے کے لیے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے ان ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ تمام لسٹیں چیک کیں، ووٹوں کی چوری کی گئی، 2 روز میں لسٹیں چیک کیں تو ان کی چوری پکڑی گئی۔انہوںنے کہا کہ نوشہرہ میں جوہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے اورثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔ نوشہرہ الیکشن میں جو ہوا، اس کا نتیجہ جلد سامنے آ جائے گا۔ الیکشن کمیشن جائیں گے، ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close