پاکستان گرے لسٹ میں شامل رہے یا نکال دیا جائے؟ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع ہو گا

پیرس (پی این آئی) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معانت کے خلاف کام کرنے والی بین القوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس پیر کو پیرس میں ہوگا۔ تین روزہ اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے چھ نکاتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی، واضح رہے کہ جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات نہ اٹھانے پر گرے لسٹ میں ڈالتے ہوئے 27 نکات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی ادارے نے پاکستان کو 27 میں سے 21 نکات پر عملدار کرنے کے بعد گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بقیہ چھ نکات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فروری تک کی مہلت دی تھی۔ ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو یہ یقنی بنانا ہوگا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی مالی معاونت کی بڑی سطح پر چھان بین کریں اور اس کی تفتیش یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close