اسلام آباد(آئی این پی) باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن(جی آئی)رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او)پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ
حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020 کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں چئیرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے بھی شرکت کی،اجلاس کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے،مشیر تجارت نے کہا کہ چاول کی رجسٹریشن کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے نمک کے ذخائر سے گلابی نمک کو جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا، یہ اقدام نمک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ان کا بزنس عالمی سطح تک وسیع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا،عبدالرزاق دائودنے کہا کہ اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی،انہوں نے کاروباری برادری سے مصنوعات کی نشاندہی کی درخواست کی جنہیں عالمی استحصال سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر جی آئی کے طور پر رجسٹرڈ کرایا جا سکے،مشیر تجارت نے مختلف مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی رجسٹریشن پاکستان کی قومی و بین الاقوامی
تجارت بڑھانے کے لیے ایک ممکنہ معاشی ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔۔۔۔ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا بیان آگیا نوشہرہ (پی این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک کا وزارت واپس لیے جانے پر جشن ، وزارت کو بے اختیار قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لیاقت خان خٹک نے کہا کہ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں ، وزارت آنے جانے والی چیز ہے، وزارت جانے کا کوئی دکھ نہیں ، نہ ہی مجھے فرق پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نوشہرہ میں پارٹی سے خفا تھے، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی سے جس کی حمایت کرنی تھی کی اور اسے ووٹ دیا۔ ایسی بے اختیار وزارت سے بہتر ہے وزارت نہ ہو ۔ میرے کارکنان اس بات پر جشن منا رہے ہیں ۔ واضح رہے صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو ن لیگی امیدوار کی حمایت کے الزام میں وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے، لیاقت خٹک وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار
ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ، جب کہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی ۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات کو نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار دیا ، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ میں تحریک انصاف کی شکست کاسبب بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نےاچھا کام کیا کہ خاندان کے فرد کوٹکٹ نہیں دیا ، پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، ہم مان لیتے ہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں