صوابی(آن لائن )اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔وہ قومیں کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی جن کے تانے بانے بد عنوانی سے جڑے ہوں۔ آج ملک اور قوم کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی
بنیادی وجہ بد عنوانی ہے۔ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں بحثیت قوم بد عنوانی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع صوابی کے گاؤں گاڑ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ مریم نواز نے ڈسکہ میں جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر لسانیت کو ہوا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ کے لیے علاقائی تعصب کا نعرہ لگانا قوم کو تقسیم کرنے کے متعرادف ہے۔انہوں نے موجود حکومت وفاق سمیت صوبوں بھی حکومت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت پی ٹی آئی کو وفاق سمیت صوبوں میں اقتدار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے حکومت میں رہنے والوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے ادارے خسارے کا سامنا ہے جس پی آئی اے اور اسٹیل مل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو خزانے میں تنخواہ دینے کے پیسے نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور دوست ملکوں کی امداد سے ملک کی معیشت سہارا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تھوڑی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بہت
جلد حکومت ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ رشکئی اکنامک زؤن سے کاروبار کے نئے مواقعے میسر آئیں گے جس سے عوام کا روزگار زندگی بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر سے گوادر نزدیک ترین ہوجائے گا۔اسد قیصر نے کہ کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام قوموں اور ہر صوبوں کو اپنا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لیے کرتے ہیں پیسے کمیشن اور خرید و فروخت کرنے والے کبھی بھی عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکتے۔اسپیکر اسد قیصر نے صوابی کے عوام کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑ کا سب سے بڑا مطالبہ گیس کا تھا جو آج پورا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا کی وجہ سے ھمارے علاقے کے لوگوں کو بہت نقصان ہوا جس کی وجہ سے بیلاجات اور لوگوں کے روزگار تھے جو ختم ہوگئے تھے حکومت ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے کنسلٹنٹ ہائیر کیا گیا ہیں اور سروے کرنے کا عمل جاری ہے اور انشااللہ بہت جلد پانی کی روانی کو بحال کرینگے۔تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیر کریم خان ممبر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ نے بھی خطاب کیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں