اہم ترین بیورو کریٹ سے دوستی، نیب کے اہم افسر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)ڈائریکٹر جنرل نیب کے پی کے فاروق ناصر اعوان کو ایک سال کی ملازمت میں توسیع دینے کے بارے میں سمری تیار کرلی گئی ہے،فاروق ناصر اعوان اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے مارچ میں ریٹائر ہونے والے تھے،فاروق ناصر اعوان اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی دوستی

ملازمت میں توسیع میں ایک اہم کڑی سمجھی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے دو اہم بڑے سکینڈلز بی آر ٹی اور مالم جبہ کی تحقیقات کو التواء میں ڈالنے والے ڈائریکٹر جنرل نیب کے پی کے فاروق ناصر اعوان کو مزید ایک سال مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور اس مقصد کے لئے باقاعدہ ایک سمری تیار کرلی گئی ہے جو بلاتاخیر اعلیٰ اتھارٹی کو پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاروق ناصر اعوان کی اہمیت موجودہ حکومت میں اس وقت بہت زیادہ ہوئی جب انہوں نے مالم جبہ اور بی آر ٹی سکینڈلز کی تحقیقات میں بلاوجہ تاخیر کردی اور اس سکینڈلز کے اہم کرداروں کو محفوظ کرلیا۔اس سکینڈلز کے مرکزی کرداروں میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ہیں،مالم جبہ اور بی آر ٹی سکینڈلز میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کی نشاندہی بھی کی گئی ہے،مالم جبہ سکینڈلز میں ایک دبئی کی پارٹی بھی ملوث ہے جس کو یہ زمین الاٹ کی گئی تھی،جب یہ سکینڈلز منظر عام پر آئے تھے تو اس وقت کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاروق ناصر ڈی جی نیب کی ان خدمات کے پیش نظر ان کو ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع دی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے ایک سمری تیار کرلی گئی ہے جو جلد متعلقہ اعلیٰ اتھارٹی کو پیش کی جائے گی۔اعظم خان پرنسپل سیکرٹری اور ڈی جی نیب فاروق ناصر کے مابین

دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں جن کی بدولت موصوف ایک سال مزید ملازمت میں توسیع لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close