ہسپتال سے بچہ غائب ہو گیا، بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی حوالے کی گئی، بیٹا غائب

کراچی(این این آئی) جناح اسپتال کراچی میں نومولود کی گمشدگی کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں نومولود کی گمشدگی کے واقعے پر ایس ایس پی سائوتھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نومولود کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ

اسپتال میں دو بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، بچی ہمارے حوالے کی گئی اور ایک بچے کو غائب کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کورنگی اسپتال کے ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق تحقیقات کریں گے بچہ ایک پیدا ہوا تھا یا جڑواں ہوئے تھے، تفتیش میں بچہ غائب ہونے کے شواہد ملے تو مقدمہ درج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پہلے تصدیق کریں گے کہ الٹرا سائونڈ کس نے کیا اور اس کی رپورٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں والدین نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچہ کچھ دیر بعد ہی غائب کردیا گیا۔دوسری جانب اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا تھا کہ صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوا تھا جسے آپ کے حوالے کردیا گیا ہے۔جناح اسپتال ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہاکہ مریضہ کی جانب سے دکھائی گئی رپورٹ میں الٹراسائونڈ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔۔۔۔ تھرپارکر ضمنی الیکشن، کیسرا پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نظام الدین راہموں کا دعویٰ تھرپارکر (پی این آئی) سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، اس دوران کیسرار کے گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ

لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما نظام الدین راہموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا۔نظام الدین راہموں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرے مخالف کی مدد کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے اور میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے، لیکن تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جیت دلائےگی۔نظام الدین راہموں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لیں۔ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن کا کہنا تھا کہ آگ حادثاتی طور پر لگی، آتشزدگی سے بیلٹ باکسز جل گئے لیکن بیلٹ پیپر محفوظ رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں