جیل میں حلیم عادل شیخ کو دل میں تکلیف، سپتال منتقل کر دیا گیا، حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، الزام عائد

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔ حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمدعلی بلوچ نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایاگیاہے ۔جیل میں پیپلزپارٹی کے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے انہیںتشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سینٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کو سازش کے تحت جیل انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنوایا۔جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کروائی ۔حلیم عادل شیخ کو جیل میں بند وارڈ کر دیا گیا تھا گھر سے کپڑے اور کھانا بھی نہیں پہنچانے دیا۔انہوں نے کہاکہ جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثا کو حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔محمدعلی بلوچ نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کی ٹانگ و دیگر حصوں پر تشدد کے نشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مختلف طریقوں سے حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی پیپلزپارٹی کے غنڈوں سے ملے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ جیل میں حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ ہے۔حلیم عادل شیخ کو کچھ بھی ہوا اس کی زمہ دار سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی ہوگی۔ ۔۔۔۔ تھرپارکر ضمنی الیکشن، کیسرا پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نظام الدین راہموں کا دعویٰ تھرپارکر (پی این آئی) سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن

کے لیے پولنگ جاری ہے، اس دوران کیسرار کے گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما نظام الدین راہموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیسرار تھرپارکر (پی این آئی) سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، اس دوران کیسرار کے گورنمنٹ بوائز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سےتحریک انصاف کے رہنما نظام الدین راہموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا۔نظام الدین راہموں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرے مخالف کی مدد کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے اور میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے، لیکن تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جیت دلائےگی۔نظام الدین راہموں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لیں۔ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن کا کہنا تھا کہ آگ حادثاتی طور پر لگی، آتشزدگی سے بیلٹ باکسز جل گئے لیکن بیلٹ پیپر محفوظ رہے۔۔۔۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close