این اے 75ضمنی انتخابات، 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جس کے

مطابق ریٹرننگ افسران کوغائب کیاگیا اور وہ صبح 6بجے واپس آئے،نتائج میں ٹیمپرنگ کاانکشاف سامنے آیاہے۔20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن آئندہ 2روزتک این اے75ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دیگا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، سینئر حامد میر دھاندلی کی تہلکہ خیز ویڈیو سامنے لے آئے تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’’ یہ وہ پریذائڈنگ افسر جس نے دھند میں پھنسنے سے انکار کر دیا ‘‘۔ مذکورہ ویڈیو میں ملازم کا کہنا تھا کہ میرا نام تصدق حسین ہے اور میں ڈسکہ پولنگ اسٹیشن 346پر پریزائڈنگ آفیسر ڈیوٹی دے رہا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ دو ملازم آئے اور کہنے لگے کہ واپسی پر آپ نے الیکشن کمیشن کی گاڑی میں نہیں بلکہ ہمارے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں جانا ہے ۔ ہمارے اسد نامی بندے کے ساتھ جانا ہے ،وہ کہہ رہے تھے کہ میں اسپیشل برانچ سے ہوں ، اس نے نہ تو ماسک اتارا اور نہ ہی کوئی اپنا کارڈ دکھایا ،مجھ سے کہنے لگا کہ آپ نے واپسی پر رزلٹ میری گاڑی پر واپس لے جانا ہے ، مجھے خدشہ ہے کہ وہ مجھ سے رزلٹ تبدیل کرروائیں گے اوراگر میں نہیں کروں گا تو وہ مجھے دھمکائیں گے ۔تصدق حسین کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جس گاڑی میں ہم آئیں اسی گاڑی میں واپس جائیں گے ، ووٹوں کو آر او کے پاس جمع کرائیں اس کے بعد ہماری ڈیوٹی ختم ہو جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں