سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

کراچی(پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ انتخابات میں کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین رہنما متحرک ہو گئے، سابق صدرآصف زرداری کے مخدوم

احمد محمود اور قمر زمان کائرہ سے رابطے کرلئے ،آصف زرداری نے پی ٹی آئی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں کی ہدایت کردی۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کرلیااورن لیگ کے ایم این ایز کااجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں ۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانافضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ، کتنے حکومتی اراکین اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے؟ پیپلزپارٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے اور اپنے رہنماؤں کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے تمام بڑے کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 25 ایم پی ایز ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں ابھی نہیں معلوم، مجھے لگ رہا ہے سینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے گا۔اس سے قبل پی پی رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھے کہ اگر وہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں سابق وزیراعظم ‏یوسف رضا گیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے اور آپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، یوسف گیلانی ‏نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی

ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ‏کروائے۔ موجودہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہےدھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئےہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک ‏گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔ خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم نہیں بلکہ کوئی اور انٹر کروا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close