سینیٹ الیکشن میں سیٹیں کم نہیں بلکہ اضافی حاصل کریں گے، وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی(پی این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں،ہو سکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم

رہنماؤں سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات ہوئی،کراچی سے متعلق مختلف امورپربھی بات ہوئی،ان کاکہناتھا کہ اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں،ہمارے مشترکہ اہداف میں پیشرفت ہوئی ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ حفیظ شیخ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی اس لیے توسینیٹ کاٹکٹ جاری کیاگیا،وردی والے اچھے لوگ ہوتے ہیں ان کوکسی جگہ پرلگانے میں حرج نہیں ،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے۔ پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خبردار کر دیا گیا پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو بھی پارٹی کا رکن ہے وہ پارٹی کے ڈسپلن کی پیروی کرنے کا پابند ہے،وزیراعلیٰ محمود خان نے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کامران بنگش کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار نے 11 جماعتوں کے مختلف امیدواروں کا مقابلہ کیا، پی ٹی آئی اپنی بہتر کارکردگی باہمی اختلافات کی نظر نہیں ہونے دے گی،نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں سیٹ بیک ہوا ،پارٹی میں اندرونی اختلافات کے سبب ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے،ن لیگ امیدوارکوسپورٹ کرنے پرلیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹایاہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب کر لی ہے، سیاسی جماعتوں کے ارکان پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت سے

رابطے میں ہیں،سینٹ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ بحیثیت ورکر کام کیا ہے اور مجھے ورکرز کے مسائل کا اچھی طرح ادراک ہے،عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،خیبرپختونخوا میں مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بلا تعطل جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close