نوشہرہ ( پی این آئی) نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کا جشن لیاقت خٹک کے رشتہ دار کے گھر منایا گیا جس میں لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک بھی شریک ہوئے، جشن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی
حمایت انھوں نے نہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور نوشہرہ کے عوام نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی مگر وہ غلط ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ انھیں ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ہارنے کی وجوہات کا پتا لگایا جائے۔انتخابات میں شکست کا الزام وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پر آیا تھا جس پر ان سے وزارت واپس لے لی گئی تھی۔۔۔۔ اہم فیصلہ کر لیا گیا، بلدیاتی نمائندوں کو پورے فنڈز ملیں گے جو ان کی مشاورت سے استعمال ہونگے جڑانوالہ (آئی این پی )گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ نچلی سطح تک اقتدار منتقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تحصیل سطح پر اقتدار منتقل ہونے پر ناظم اور منتخب نمائندوں کو پورے فنڈز ملیں گے جو ان کی مشاورت سے استعمال ہونگے۔ ہفتہ کو جڑانوالہ آمد پر ریاض نگر میں رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ملک نواب شیروسیر سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے قیام سے عوام سے مضبوط روابط قائم ہونگے حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی اپوزیشن جماعتوں کا بیعانہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری
کریگی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بہت جلد جڑانوالہ میں جی سی یونیورسٹی کیمپس جلد تعمیر کیا جائے گا حکومت جدید سائنسی تعلیم کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اتحادی بھی سینیٹ میں حکومت کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے ارکان اسمبلی کے تحفظات بھی ہیں لیکن سب پارٹی کے وفا دار ہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں پٹرول بھرے جانے کا علم نہیں ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیر ترین کے معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا-وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت آئی تو ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا تھا وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اخراجات میں کمی کی ہے کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ غریب عوام کو ریلیف دیا گیا ہے پاکستان کی عوام کو عمران خان سے بہت سی امیدیں ہیں آئی ایم ایف اور پاکستان کا تعلق اچھا چل رہا ہے حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات جہموری عمل ہے شفاف انداز میں ہونیچاہیے کورونا کے باعث دنیا کے ممالک معاشی لحاظ سے پیچھے جا رہے تھے آئی ایم ایف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہمارا پروگرام بحال رکھے دنیا کا،اعتبار ہم پر بڑھ رہا ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر خزانہ حفیظ
شیخ کے ہمراہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب،اسٹیٹ منسٹر عامر ڈوگر، فیض اللہ کموکا بھی تھے-گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملک نواب شیروسیر سے الگ ملاقات کی اور حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کا بھی کہا-ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کا معرکہ جیتنے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو خصوصی ٹاسک دیا ہے جن کی ہدایت پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اراکان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ جہانگیر ترین بھی میدان میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کیلئے اراکین سے رابطے میں ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں