سینیٹ الیکشن، وفاق کی دونوں نشستیں تحریک انصاف کے نام ہوں گی، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں، وفاق کی دونوں سینیٹ نشستیں ہم جیتیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے لاہور اور گوجرنوالہ ڈویژن کے ایم این ایز کی

گورنر ہاؤس میں بیٹھک ہوئی ۔اس موقع پر وفاقی وزرا عبد الحفیظ شیخ، شفقت محمود،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وپ ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ ہیں،اتحادیوں کی بھی بھرپور سپورٹ حاصل ہے،سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں ۔ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close