مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ بھی ادا کر دیا، حیران کن تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نےکہاہےکہ میں ایک بارپھراس تاریخی ناکامی اور شرمندگی پر عمران خان صاحب کو مبارکباد دیتی ہوں اور کھل کر سامنے آنے اور کوئی شک و شبہ نہ چھوڑنے پر کہ دھاندلی کس چیز کا نام ہے؟ سسلین مافیا کس کو کہتے ہیں؟ڈان کس کو کہتے ہیں؟ یہ عوام کو

سمجھا دینے پر انکا تہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے میں اُن کو پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب سنائیں کیا حال ہے؟ طبیعت ٹھیک ہے یا ابھی کوئی کسر رہ گئی ہے آپ کی طبیعت ٹھیک کرنے میں؟۔انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن اپنے دورحکومت میں ضمنی الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پہ کامیاب ہوتی تھی تو بجائے شرمندہ ہونے کے یہ کہتے تھے کہ ضمنی الیکشن کا کیا ہے؟ وہ تو ہمیشہ حکومت وقت جیتتی ہے، اب بتائیں، حکومت وقت جیتی ضمنی الیکشن؟اِنہوں نے ہر حلقے میں 2018ء میں بھی مسلم لیگ ن کا ووٹ چھینا تھا لیکن آپ ہر دفعہ بیوقوف نہیں بناسکتے میں، اس بات کی خوشی ہے کہ ہم تینوں سیٹیں جیتے لیکن اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ یہ بری طرح بےنقاب ہوئے،اِنہوں نے بےنقاب ہوکر 22کروڑ عوام کو بتادیا کہ اس طرح ہم نے 2018ء میں دھاندلی کی۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے 2018ء میں دیکھا کہ کیسے ووٹ چوری ہوئے؟ ووٹوں کے ڈبے چوری ہوئے لیکن کبھی کسی نے سنا الیکشن کا پورے کا پورا عملہ ہی چوری ہوگیا؟330 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ کے بعد رزلٹ آنا بند ہوئے تو پتہ چلا ادھر 20 کے قریب پریزائیڈنگ آفیسر غائب کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کا سیاسی مخالف مضبوط ہوتا ہے اس کا زیادہ علم مخالفین کوہوتا ہے،اِنہوں نے وہاں سروے کروائے جس سے انکو معلوم ہوا کہ مسلم لیگ ن یہاں واضح اکثریت سے جیت رہی ہے،اس کے لئے اِنہوں نے پورا پلان بنایا،پہلے اِنہوں نے سب کو منتشر کرنے کی کوشش کی،جب اس میں یہ ناکامی سے دوچار ہوئے تو پھر پورے ڈسکہ اور وزیرآباد میں پولنگ کو سلو کردیا،پولنگ سلو ہونے کے بعد لوگوں کی قطاریں لگ گئی پولنگ سٹیشنز کے باہر۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close