نثار مورائی کو غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر 11سال قید کی سزا ، کروڑوں روپے جرمانہ

کراچی(آئی این پی) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نثار مورائی کو گیارہ سال اور سلطان قمر صدیقی کو سات سال کی سزا سنادی ہے،احتساب عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین

فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہوتا ہے، نثار مورائی نے فشریز میں 143 غیر قانونی بھرتیاں اور 20 افراد کو مستقل کیا، عدالت کی جانب سے نثار مورائی، سلطان قمر، عمران افضل ،احمد شوکت کو ایک ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا،نیب کی جانب سے ریفرنس میں سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر نامزد تھے ،شریک ملزمان میں عمران افضل، ریاض احمد،گل منیر شیخ، ابوبکر شامل تھے، ریفرنس کا ایک ملزم عبدالمنان تاحال مفرور ہے،فیصلہ سننے کے بعد نثار مورائی کمرہ عدالت سے باہر آئے اور کارکنان کو دیکھ کر پرجوش نعرے لگانے شروع کردئیے، اس موقع پر کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے نثار مورائی کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی کریں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل کرینگے۔۔۔۔جلد ملاقات کروں گا،
وزیراعظم کی لاپتہ افراد کے لواحقین سے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی ، وزیر اعظم نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کروں گا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا

اور وفاقی وزیر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی،ملاقات میں شیریں مزاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام لاپتہ افراد کے لواحقین تک پہنچایا اور کہا وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو احتجاجی دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی ہے،وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کروں گا، لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی وزیرانسانی حقوق کے حوالے کریں، فہرست میں شامل افراد کی موجودہ صورتحال کا پتہ چلا کر لواحقین کی نمائندہ کمیٹی کو بتایا جائے گا،لواحقین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پر بازیابی یقینی بنائی جائے، جس پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچائوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں