سینیٹ میں آپ کامیاب ہوں گے ، بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو کیسے یقین دہانی کرا دی؟

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پی ڈی ایم نے کامیابی کے لیے بھرپور کوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو سے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی اورمراد علی شاہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پرطویل نشست ہوئی اور کچھ سیاسی شخصیات سے فون پر رابطہ بھی کیا گیا،بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ میں آپ کامیاب ہوں گے ، پی ڈی ایم نے کامیابی کے لیے بھرپورکوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے،سینیٹ امیدوار یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے کئی ناراض ارکان بھی رابطے میں ہیں، کچھ ناراض ارکان نے خودبھی رابطہ کرکے ووٹ کا یقین دلایا ہے، جس پر بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ کی پریشانی ان کے چہرے سے عیاں ہے،ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے رابطوں پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی ، وزیراعلی سندھ نے بھی پارٹی کے تمام ایم این ایز کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں