اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں دو فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں موبائل فون کارڈز پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے، موبائل فون کارڈز پر آئندہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے جائیں گے۔ حکومت نے سم کارڈز پربھی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں