اسلام آباد/لندن (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زردادی کا سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی ۔ اس مقصدکیلئے پیپلز
پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، تینوں رہنمائوں میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا ، مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان سیاسی صورتحال، سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا،گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے کراچی پہنچے گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔۔۔۔۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں فتح دلوانے کا عہد کر لیاکراچی(پی این آئی) سابق صدر آصف علی زردادی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کا عہد کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی۔ اس مقصدکیلئے نلیگ کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلی سطح کا رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا، گفتگو کے دوران
دونوں رہنماوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کامیاب کرانے کا عہد کیا۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے کراچی پہنچ گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی منظور ہوتے ہی مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی جلد ہی اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں