سینیٹ الیکشن ، جیل میں بند شہباز شریف اور حمزہ شہباز، خواجہ آصف، خورشید شاہ کو ووٹ کا حق دے دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے زیر حراست ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ زیر حراست ارکان کی متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچانے کا بندوست کیا جائے۔چیئرمین نیب اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف خورشید شاہ ،خواجہ آصف، علی وزیر اور حمزہ شہباز کو متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر تین مارچ کو پہنچایا جائے۔شہباز شریف اور خورشید شاہ کے 3 مارچ کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے ۔علی وزیر،خواجہ آصف بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیاگیا۔الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز اور چیئرمین نیب کو ہدایات جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ ووٹ ڈالنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے،کسی کو حق رائے دہی کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں