تحریک انصاف نے بازی جیت لی، وہ حلقہ جہاں پی ٹی آئی کو فتح مل گئی

کرم (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے45کرم کے ضمنی الیکشن، تمام 134 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئےہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق این اے 45 کے تمام 134پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق حکمران جماعت پاکستان

تحریک انصاف کے فخر زمان 16ہزار911 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں ۔ آزاد امیدوار سید جمال 15 ہزار 560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ضمنی الیکشن میں شکست حکومت کے گلے پڑ گئی، سلیکٹڈ وزیراعظم ریجکٹڈ ہو گیا، سابق وفاقی وزیر نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا وزیرآباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج ضمنی انتخاب کے عمران خان کے وزیراعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہتا۔ اب ضمنی الیکشن میں ہارنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم ریجکٹڈ ہو گیا ہے۔ احسن اقبال نے وزیرآباد میں جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیاسی انتقام کے لیے پولیس کو مخالفین پر استعمال کیا گیا ۔ ڈسکہ میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا تاکہ ووٹرز کو باہر نکلنے سے روکا جائے اور مسلم لیگ ن کی لیڈ کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ پاکستانی عوام کا دل آج بھی نوازشریف کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ دلوں کا وزیراعظم نوازشریف ہے۔ اب عمران خان کو چاہیے کہ اخلاقی طور پر خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں اور ملک میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں کیونکہ مسترد شدہ قیادت اب عوام کو قابل قبول نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر استعفی نہیں دیں گے تو پاکستانی عوام26 مارچ کو استعفیٰ لینےاسلام آباد جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close