پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی پارٹی ٹکٹ سے کیوں دست بردار ہو گئے؟

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دست بردار ہو گئے،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی جمعہ کو سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر گئے، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ان کے ہمراہ تھے،ملاقات میں سینیٹر

اورنگزیب پارٹی ٹکٹ سے دست بردار ہو گئے، وفاقی وزرا نے سینیٹر اورنگزیب کی پارٹی کے لیے خدمات کا اعتراف کیا،شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اورنگزیب خان نے فراخ دلی سے وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا، وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں بھی ان سے خدمات لیں گے،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اورنگزیب خان اورکزئی نے پی ٹی آئی کا موقف پر زور طریقے سے پیش کیا، سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا عمران خان کا وژن ہمارے لیے قابل قدر ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں، ہم محب وطن ہیں ہر مشکل میں وزیر اعظم کے ساتھ رہیں گے،اعظم خان سواتی نے اس موقع پر کہا اورنگزیب خان کے مشکور ہیں جنھوں نے اس فیصلے کو قبول کیا، ان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہم یہاں آئے، آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔۔۔۔ بڑا بریک تھرو ہو گیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا درست راستہ تجویز کر دیا اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔جمعرات کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم میاں

افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے پانچ تکنیکی کمیٹیاں بنائی ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات سے متعلق تجاویز اکٹھی کرے گی ۔کمیٹی میں احسن اقبال ،نیئر حسین بخاری، میاں افتخار اور اکرم درانی شامل ہیں ، لانگ مارچ کا آغاز26مارچ سے ہوگا ، تمام صوبوں میں صوبائی صدور کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close