اسلام آباد/لندن (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زردادی کا سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی ۔ اس مقصدکیلئے پیپلز
پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، تینوں رہنمائوں میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا ، مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان سیاسی صورتحال، سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا،گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے کراچی پہنچے گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔۔۔۔۔ بڑے شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 17 کرونا کیسز کی تصدیق، 4 ہفتے کے لیے ادارے بند سرگودھا(آن لائن ) سرگودھامیں سرکاری تعلیمی اداروں میں 17کرونا کیسز کی تصدیق ہو نے پر 4سکولوں کو ایک ہفتہ کے لئے بندکردیاگیا، ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا،وائرس کے انکشاف پر مختلف تعلیمی اداروں میں کئے گئے ٹیسٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول چک 88جنوبی میں 6طلبہ اور اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق اسی طرح گرلز ہائی سکول چک 88شمالی میں 3اور الٹاوسٹا سکول میں 3طلبہ۔ گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول سرگودھامیں 4طلبہ اور اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق گورنمنٹ خالقیہ ہائی
سکول میں ایک ٹیچر میں کرونا کی تصدیق پر طلبہ اور عملہ کی سکیننگ شروع کر دی گئی ،سکولوں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے ، اور طلبہ کوسٹاف سمیت گھروں میں قرنطینہ کیاگیاہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں