ڈسکہ (پی این آئی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس گوندل ہاؤس پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں رانا ثنا اللہ لائیو ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس کی آمد کی اطلاع ملی۔ اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے لائیو پروگرام کے دوران
بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے 150 سے زائد پولیس اہلکار گوندل ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا حکم ملا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی زندگی کو خطرہ ، بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقررکر دی گئی لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ )ن( کے رہنما رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر رانا ثنا اللہ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔رانا ثنا اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے، وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں نشاندھی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں