حلقہ پی کے 63نوشہرہ ضمنی انتخابات: تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے، کون جیت گیا؟

نوشہرہ(پی این آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔نجی ٹی وی کےمطابق پی کے 63 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے

اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل 17ہزار23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے یہ سیٹ 9000 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔ سیٹ جمشید الدین کاکا خیل کی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات، پی ٹی آئی میں شدید اختلافات پھوٹ پڑے، خلاف میرٹ بنایا گیا پارلیمانی بورڈ مسترد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزادکشمیرکے آمدہ انتخابات کےلئےبنائےگئےپارلیمانی بورڈ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے،پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نےغیر متوازن اور خلاف میرٹ بنایا گیا پارلیمانی بورڈ مسترد کردیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ماجدخان اور نظریاتی کارکنوں کے سرخیل راجہ مصدق سمیت بیرسٹر سلطان مخالف دھڑے اور نظریاتی نوجوانوں کو پارلیمانی بورڈ سے باہر رکھنے اور بیرسٹر کے حامیوں پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بورڈ کے ممبران میں شامل خواجہ فاروق،قیوم نیازی اورغلام محی الدین آزادکشمیر کی گورننگ باڈی کاحصہ بھی نہیں جبکہ گورننگ باڈی میں بیرسٹرسلطان مخالف ممبران کو بھی نظراندازکیا گیاہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تمام ذیلی تنظیموں ، نظریاتی کارکنان اور نوجوانوں نے شدید غم و غصے اظہار اور احتجاج کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے آج آزادکشمیر کے الیکشن کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، پارلیمانی پارٹی بورڈ میں چیئرمین سمیت وہی عہدیداران شامل ہیں جو قبل ازیں بنائی گئی سٹیرنگ کمیٹی میں شامل تھے۔پارلیمانی بورڈ میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کو چیئرمین اور ممبران میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور،بیرسٹر سلطان محمود، راجہ منصور خان، خواجہ فاروق، قیوم نیازی، غلام محی الدین شامل

ہیں۔پارلیمانی بورڈ امیدواروں سے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں طلب کرے گا۔ پارلیمانی بورڈ میں قیوم نیازی اور غلام محی الدین نئے ممبر ہیں جن کو سٹیرنگ کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ سٹیرنگ کمیٹی اس لئے بنائی گئی تھی کہ جو لوگ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کی سٹیرنگ کمیٹی جانچ پڑتال کے بعد چیف آرگنائزر سے منظوری لے گی اور پھر وہ پارٹی میں شامل ہو سکیں گے۔گذشتہ دو ماہ میں صرف سات لوگ تحریک انصاف آزادکشمیر میں شامل ہوئے تھے اورپھر شمولیت کا سلسلہ رک گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں