چار حلقوں میں ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا، چاروں نشستوں پر پی ٹی آئی پیچھے رہ گئی، کس حلقے میں کون کون آگے ہے؟ تفصیلی رپورٹ آگئی

ڈسکہ (پی این آئی) 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن، مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کو بہت بڑا دھچکا، 3 حلقوں میں ن لیگ، 1 حلقے میں آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن

کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد موصول ہونے والے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف 3 نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، تاہم اب موصول ہونے والے مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں حکمراں جماعت تحریک انصاف چاروں نشستوں پر پیچھے چلی گئی ہے۔ 3 حلقوں این اے 75 ڈسکہ، پی پی 51 وزیرآباد، پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ جبکہ این اے 45 کرم میں آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔این اے 75 ڈسکہ 360 پولنگ اسٹیشنز میں 50 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار 16 ہزار925 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی 10ہزار 596 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ پی پی 51 کے 18 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد یوسف 5452 ووٹ لے کر پیچھے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 5493 ووٹ لے کر آگے ہیں۔حلقہ این اے 45کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 40 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید جمال 5 ہزار 486 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 5ہزار388 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 کے ابتدائی طور پر سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار میاں اختیار ولی 11 ہزار 182 ووٹ لے کر آگے ہیں ۔جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 8 ہزار 59 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخارالحسن شاہ کے انتقال کے باعث، حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث، پی کے 63 نوشہرہ کی نشست تحریک انصاف کے وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث اور این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے باعث حالی ہوئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سوائے این اے 75 ڈسکہ کے، دیگر 3 حلقوں میں صورتحال پرامن رہی۔ این اے 75 ڈسکہ میں ہوئے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

close