بڑے شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 17 کرونا کیسز کی تصدیق، 4 ہفتے کے لیے ادارے بند

سرگودھا(آن لائن ) سرگودھامیں سرکاری تعلیمی اداروں میں 17کرونا کیسز کی تصدیق ہو نے پر 4سکولوں کو ایک ہفتہ کے لئے بندکردیاگیا، ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا،وائرس کے انکشاف پر مختلف تعلیمی اداروں میں کئے گئے ٹیسٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول چک 88جنوبی میں 6طلبہ اور اساتذہ میں کرونا

وائرس کی تصدیق اسی طرح گرلز ہائی سکول چک 88شمالی میں 3اور الٹاوسٹا سکول میں 3طلبہ۔ گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول سرگودھامیں 4طلبہ اور اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق گورنمنٹ خالقیہ ہائی سکول میں ایک ٹیچر میں کرونا کی تصدیق پر طلبہ اور عملہ کی سکیننگ شروع کر دی گئی ،سکولوں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے ، اور طلبہ کوسٹاف سمیت گھروں میں قرنطینہ کیاگیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close