13 روز کے دوران قبضہ مافیا سے 11 ارب 36 کروڑروپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

فیصل آباد(آن لائن) ضلع میں 13 روز کے دوران قبضہ مافیا سے 11۔ارب 36 کروڑروپے مالیت کی 1193۔ایکڑ 7کنال 14مرلے سے زائدزرعی اور کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے 52 کروڑ روپے کی 22۔ایکڑ سے زائد سرکاری زمین سے قبضہ واگزار کرایا۔ڈپٹی

کمشنر محمد علی نے بتایا کہ تحصیل صدر میں 3 ارب روپے مالیت کی 151۔ایکڑ2 کنال 13 مرلے، تحصیل سٹی میں 2۔ارب 62 کروڑ روپے مالیت کی 4 کنال 17 مرلے، تحصیل جڑانوالہ میں ساڑھے 74 کروڑروپے کی 168 ایکڑ 4 کنال 11 مرلے، تحصیل تاندلیانوالہ میں 50کروڑ روپے مالیت کی 305۔ایکڑ12 مرلے،تحصیل سمندری میں 18 کروڑ روپے مالیت کی 66۔ ایکڑ 7کنال 8 مرلے اور تحصیل چک جھمرہ میں 501۔ایکڑ5 کنال ایک مرلہ اراضی پر قبضہ ختم کرایاجاچکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close