لاہور(آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی حلقہ پی پی 51 میں پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ابرار جتوئی نے جاری کیا۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے محمد یوسف کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔ متن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا دورہ وزیر آباد الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو دو روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔۔۔۔بڑا بریک تھرو ہو گیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا درست راستہ تجویز کر دیااسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔جمعرات کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے پانچ تکنیکی کمیٹیاں بنائی ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات سے متعلق تجاویز اکٹھی کرے گی ۔کمیٹی میں احسن اقبال ،نیئر حسین بخاری، میاں افتخار اور اکرم درانی شامل ہیں ، لانگ مارچ کا آغاز26مارچ سے ہوگا ، تمام صوبوں میں
صوبائی صدور کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں