اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔جمعرات کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی
ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین میں ترمیم کی جائے ،کسی طور پر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، پارلیمنٹ کے اختیارات کو کوئی استعمال نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے پانچ تکنیکی کمیٹیاں بنائی ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات سے متعلق تجاویز اکٹھی کرے گی ۔کمیٹی میں احسن اقبال ،نیئر حسین بخاری، میاں افتخار اور اکرم درانی شامل ہیں ، لانگ مارچ کا آغاز26مارچ سے ہوگا ، تمام صوبوں میں صوبائی صدور کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں