مسلم کانفرنس آئندہ انتخابا ت میں پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس میں سیاسی کارکنوں کوعزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابا ت میں پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل میں حلقہ بلوچ

کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان الیکشن کی تیاریاں ش روع کردیں۔اور ووٹر لسٹوں میں ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازشیں ہر دور میں کی گئیں لیکن ریاستی جماعت کو تقسیم کرنے والے آج خود دربدر اور رسواء ہوچکے ہیں۔جب پاکستان میں مسلم لیگ ن عروج پر تھی تومیں نے اس وقت کہا تھا کہ ن لیگ کے لئے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو جائے گی اور آج اس کا عملی مظاہرہ ہر ایک دیکھ رہا ہے۔نواز شریف جلا وطن، شہباز شریف جیل اور مریم نواز کا بیانیہ ن لیگ کو اقتدار سے برسوں دور کررہا ہے۔ ن لیگ میں بعض لوگ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی شمولیت کے بعد گئے تھے آج انہیں بھی واپسی کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے گھر واپس آجائیں۔ لیگی حکومت کی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے۔ فاروق حیدر کی پالیسیوں کی وجہ سے لیگی کارکن شدی تذبذب اور پریشانی کاشکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے اپنے دور میں ادارے بنائے جبکہ موجودہ دور حکومت میں متاثرین کنٹرول لائن اور متاثرین منگلاڈیم کے مسائل جوں کے توں ہیں۔آئینی ترمیم پر بھی بہت سے اعتراضاات ہیں آزادکشمیر کونسل کو ختم کرنے کے حق میں نہیں اس کاوجود بحال ہونا چاہیے۔ فاورق حیدر اینڈ کمپنی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں تاریخ میں پہلی بار پولیس ملازمین پرلاٹھی چارج کیاگیا اور

5سالہ دور میں ن لیگ کی مجلس عاملہ کااجلاس نہیں ہوسکا۔22حلقوں کے لئے دو کروڑ روپے انتخابات کے لئے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا۔ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کریگی۔وفد میں صدر حلقہ رائے عبدالرؤف ایڈووکیٹ، ملک محمدعارف،سردار حبیب، احتشام حبیب اور دیگر شامل تھے اس موقع پر حلقہ بلوچ کے وفد نے قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کو سالار جمہوریت کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے پر گلدستے پیش کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close