اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تو (ن)لیگ نے الیکشن کمیشن پر الزام لگا دیا، کیس سپریم کورٹ میں ہے مریم نواز نے عدلیہ پر حملہ کیا، نیب پر تو پہلے سے ہی حملے جاری ہیں ،کوئی ایسا ادارہ نہیں جو انہوں نے چھوڑا ہو،اگر فیصلہ ان کے
حق میں آجائے تو فیصلہ ٹھیک تھا، پرویز رشید کے ذمے 95لاکھ کے واجب الادا تھے انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تو (ن)لیگ نے الیکشن کمیشن پر الزام لگا دیا، سپریم کورٹ میں کیس ہے مریم نواز نے عدلیہ پر حملہ کیا، نیب پر تو پہلے سے ہی حملے جاری ہیں ،کوئی ایسا ادارہ نہیں جو انہوں نے چھوڑا ہو،اگر فیصلہ ان کے حق میں آجائے تو فیصلہ ٹھیک تھا، پرویز رشید کے ذمے 95لاکھ کے واجب الادا تھے انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ ہمارے امیدوار ہیں ،ووٹ کیلئے سب کے پاس جائیں گے ،جہانگیر ترین ہمارے دشمن نہیں ان سے مدد مانگنا کون سی بری بات ہے ،ہو سکتا ہے (ن) لیگ کے اکثر لوگ جہانگیر ترین کے زیر اثر ہوں ،سیاسی معاملے میں کوئی بھی کسی سے مددمانگ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوٹ مار کر کے پیسے بنائے ، یہ سینیٹ الیکشن میں خرچ کرتے ہیں ، گزشتہ سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا میں سات سیٹوں کے ساتھ دو سینیٹر بنائے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس لئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کا اقدام ہے ،اپوزیشن کو جمہوریت کو تقویت دینی چاہیے بجائے اس کے کہ دس سیٹیں حاصل کریں گے سات کریں گے ، پی ٹی آئی کے اتنے ووٹ ہیں کہ
28سیٹیں سینیٹ الیکشن میں جیت جائے گی ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں