اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے حکومت کے خلاف غیر معینہ مدت تک دھرنے کی منظوری دے دی۔دھرنے کو لانگ مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے پی ڈی ایم کی اسٹئیر نگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے
قافلے ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونگے۔ لانگ مارچ میں شامل ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ اٹھائے گی۔دھرنے کی جگہ باتھ روم، کھانے اور دیگر انتظامات تمام جماعتوں کی مقامی تنظیمیں اٹھائیں گی، ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد، کے پی، آزاد کشمیر اور نواحی علاقوں کےکارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔لانگ مارچ کی منزل فیض آباد یا ڈی چوک فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی کرے گی۔اسٹئرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اگر حکومت لانگ مارچ کے شرکا کو جہاں روکے گی وہیں دھرنہ دے دیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں