سینیٹ الیکشن، ن لیگ کے پرویز رشید نادھندہ قرار، کاغذات مسترد، خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کے کاغذات پر کیا فیصلہ ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرنگ آفیسر نے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال کے بعد پنجاب میں پارٹی کو ان کے کورنگ امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنا ہوگا۔ نے بطور کورنگ امیدوار پنجاب کی جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے باعث ریٹرننگ آفیسر نے ابھی کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے۔ ادھر تحریک انصاف کی پنجاب میں خواتین کی نشست پر بطور کورنگ امیدوار سامنے آنے والی فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ فرحت شہزادی کو سوشل میڈیا پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قریبی ہونے کے باعث ٹکٹ جاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کی خواتین نشست پر ڈاکٹر زرقا کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ فرحت شہزادی نے بطور کوررنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ، فرید الرحمان اور سید محمد علی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اسلام آباد

سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے کاغذات نامزدگی کی بھی منظور دیدی گئی جبکہ خواتین کی نشست پر امیدوار فرزانہ کوثر اور فرح ناز اکبر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار محمد یوسف کے کاغذات نامزدگی دوہری شہریت اور تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث مسترد کر دیے گئے۔ پنجاب سے 11 نشستوں پر اب تک 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن لیگ کے 5، پی ٹی آئی کے 8، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے ایک، ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر زرقا سہروری، محمد خان مدنی، عمر سرفراز چیمہ، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللہ خان نیازی، اعجاز چودھری اور ظہیر عباس کھوکر جبکہ مسلم لیگ ن کے زاہد حامد، اعظم نزیر تارڑ، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی اور سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پرویز رشید پر اہم قومی راز افشاں کرنے، اداروں کے خلاف بات کرنے اور کاغذات نامزدگی میں جنرل نشست جبکہ بیان حلفی میں ٹیکنوکریٹ کا ذکر ہونے پر اعتراض دائر کیا گیا ہے جبکہ مشاہداللہ خان کے بیٹے افنان اللہ پر ایف بی آر کا نادہندہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں